ڈیل نہ ہوئی تو ہر پاور پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے، انہوں نے  ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا اب ہمارے دوسرے جانب سرگرم لوگ بات کر رہے ہیں جو ہم سے ڈیل کرنا پسند کریں گے، ایران میں نئے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران جنگ بندی مذاکرات کے لیے فعال اور بات چیت پر آمادہ شرکا موجود ہیں، مذاکرات میں کچھ بہترین ممالک ثالثی کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ بولے پچھلی مرتبہ ہم ڈیل کے قریب تھے مگر وٹکوف، کشنر اور جے ڈی وینس نے بتایا کہ انہوں نے ڈیل توڑ دی ہے، اس پر میں نے 45 منٹوں میں حکم دیا کہ ایران کا سب سے بڑا پل تباہ کر دیں اور وہ پل 10 منٹ میں تباہ ہو گیا۔اس بار امید ہے بجلی گھروں اور پلوں پر بمباری نہیں کرنی  پڑے گی  ورنہ پورا ایران تباہ کیا جانا ممکن ہے اور یہ اگلی شب بھی ہوسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا  اگر ہم نے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا تو اسے بحال کرنے میں ایران کو 100 سال لگیں گے، اگر ہم نے ایران کو اس وقت چھوڑ بھی دیا تو انہیں انفراسٹرکچر بحالی میں 20 سال لگیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے