سندھ: 16 اضلاع میں 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 17 مئی کو ہونگے

کراچی: سندھ کے 16 اضلاع میں خالی ہونے والی 45 مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو ، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں ہوں گے۔

اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ  شیڈول کےمطابق 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 17 مئی کو پولنگ ہوگی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے