پنجاب حکومت نے روایتی سیکیورٹی سٹامپ پیپر کا استعمال ختم کر دیا

پنجاب حکومت نےروایتی سیکیورٹی سٹامپ پیپر کا استعمال ختم کر دیا۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت سٹامپنگ نظام میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات لائی گئی ہیں، اب سٹا مپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور سٹامپ کا اجرا مکمل طور پر آن لائن ممکن ہو گا۔

شہری سرکاری پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ای سٹامپ حاصل کر سکیں گے، موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی اوراوٹی پی تصدیق کے بعد ای سٹامپ فوری جاری ہوگا، ای سٹامپ اب عام سفید کاغذ پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکے گا۔

شہریوں کو بینک جا کر سٹامپ خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی، نئے نظام سے جعلی اور غیر قانونی سٹامپ پیپر کے استعمال کا خاتمہ ممکن ہے، ای سٹامپ سے شفافیت، سہولت اور تیز رفتار سروس کی فراہمی ممکن ہو گی، تمام اقسام کی مالیت کے سٹامپ پیپر شہری خود آنلائن پورٹل سے حاصِل کر سکتے ہیں ۔

سٹامپ فروش کے300 روپے سے کم مالیت کے سٹامپ پیپر اجرا کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے