سمندری سکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،پی این ایسکارٹ کی کارروائیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تعاون سے کی جا رہی ہیں،پاک بحریہ کے سکواڈ جہازوں کی سکیورٹی کے لئے ایسکورٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ موجودہ میری ٹائم صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے، پاک بحریہ محفوظ راہداری یقینی بنانے کیلئے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی فعال نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہناہےکہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے، اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا،پاک بحریہ کے جہاز اس وقت دو تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ایک تجارتی جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

 

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے