اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی

اوپن اے آئی اور دیگر کمپنیوں کے اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئےگوگل کا کہنا ہے کہ کروم میں نئی اپ ڈیٹس کے عمل کو تیز رفتار کیا جا رہا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ کروم کے نئے ورژن کو 2 ہفتوں میں جاری کیا جائے گا،اس عمل کا آغاز ستمبر 2026 سے ہوگا،ابھی گوگل کروم کا نیا ورژن 4 ہفتوں کے وقفے سے جاری کیا جاتا ہے۔

گوگل کروم کے ہر نئے ورژن میں ویب براؤزر کے استحکام، رفتار اور استعمال میں آسانی جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول سے ویب پلیٹ فارم میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی ہوتی ہے اور اس سے لوگوں کو نئے ٹولز اور فیچرز تک فوری رسائی ملے گی۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب گوگل کروم کو اوپن اے آئی کے ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹی اٹلس سے حقیقی مسابقت کا سامنا ہے۔

اے آئی براؤزرز میں مختلف اے آئی ایجنٹس صارف کی جانب سے مختلف ٹاسکس کو خودکار طور پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے