ایران کیخلاف محدود جارحیت بھی جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگی، علی شمخانی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ایران کی میزائل صلاحیت کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔

تہران میں اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شمخانی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ ایران کی میزائل صلاحیت کو کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

علی شمخانی نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایران کی جانب کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو بھی جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا واشنگٹن کے لیے مشورہ ہے کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز مذاکرات ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے سے خبردار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے