روزانہ صرف 4 ہزار قدم چلنے سے ہی صحت بہترین ہوسکتی ہے، تحقیق

عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا ضروری ہے۔

مگر یہ خیال درست نہیں درحقیقت ضروری نہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلا جائے، اس سے 50 فیصد کم چلنے سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یورپین جرنل آف پرینیٹیو کارڈیالوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 4 ہزار قدم چلنا ہی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے سے لمبی عمر کے حصول میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

اگر آپ روزانہ 4 ہزار قدم چلتے ہیں تو کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ تو محض 2300 قدم روزانہ چلنے سے کم ہونے لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ محض چند ہزار قدم چلنے سے ہی صحت کو فائدہ ہوتا ہے مگر آپ قدموں کی تعداد کو جتنا بڑھائیں گے، فائدہ اتنا زیادہ ہوگا۔

مثال کے طور پر روزانہ اضافی ایک ہزار قدم چلنے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ مزید 15 فیصد تک گھٹ جائے گا جبکہ اضافی 500 قدم چلنے سے امراض قلب کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جائے گا۔

60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 6 سے 10 ہزار قدم روزانہ چلنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ 60 سال سے کم عمر افراد کو زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے 7 سے 13 ہزار قدم چلنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے