بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرا دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی پر یک زبان ہو کر مذمت کی ضرورت ہے،ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں۔ قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہےکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اسکے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے