حکومت نے عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائدکردی
حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پرپابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔
عادل فاروق راجہ پرپابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ11 ڈبل ای کے تحت عائد کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں