امر خان رجب بٹ کی فلم کی ہیروئن بن گئیں
کراچی: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارب پتی بن چکے ہیں اور اپنی پہلی فلم بھی پروڈیوس کر رہے ہیں، جس میں وہ خود اور ان کے دوست اداکاری کریں گے۔فلم کے حوالے سے مختلف اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کے بعد اداکارہ امر خان نے رجب بٹ کی فلم میں بطور ہیروئن شمولیت اختیار کرلی ہے۔ امر خان نے حال ہی میں فلم کے شوٹنگ سیٹ پر باضابطہ طور پر شرکت کی، جہاں رجب بٹ کے ساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔شوٹنگ کے دوران امر خان کو رجب بٹ کے ہمراہ وینٹی وین سے باہر آتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ان کی فلم میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کئی صارفین نے امر خان کے رجب بٹ کی فلم سائن کرنے پر تنقید کی، جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ ایک سنجیدہ اداکارہ نے یوٹیوبر کی فلم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیوں کیا۔امر خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ان کی فلم میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں