الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کیا،چیئرمین کا خانہ خالی
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کردی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا خانہ خالی رکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کانام بطورپارٹی سربراہ اور محمودخان کا نام بطور چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اپ ڈیٹ کردیا ۔
الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست میں صدر آصف علی زرداری کا نام بطورصدرپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور اسفندیار ولی خان کا نام اب بھی صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے جب کہ 167 رجسٹرڈ جماعتوں میں پاک سر زمین پارٹی اور جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کے نام بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس زیر التوا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے بھی 8 فروری کے الیکشن کے بعد جماعتی انتخابات کروائے تھے جنہیں تسلیم کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں