دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنس نے فیصلہ کر دیا
دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کون ہے؟ اگر سائنس کی نظر سے دیکھا جائے تو اس کا جواب ہالی وڈ میں چھپا ہے۔
برطانیہ کے Centre For Advanced Facial Cosmetic and Plastic Surgery کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔
تحقیق میں انہیں یہ خطاب خوبصورتی کے یونانی گولڈن ریشو یا معیار کو مدنظر رکھ کر دیا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چہرے کے لحاظ سے ایما اسٹون تمام معیارات میں واضح فاتح قرار پاتی ہیں۔
انہیں تحقیق میں مجموعی طور پر 94.72 فیصد اسکور دیا گیا۔
تحقیق میں یونانی ریشو کی بنیاد پر چہروں کی میپنگ تکنیکس کو استعمال کیا گیا۔
گولڈن ریشو بنیادی طور پر ایک ریاضی کی مساوات پر مبنی ہے جو قدیم یونان کے افراد خوبصورتی جانچنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
ایما اسٹون کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ زینڈیا دوسرے نمبر پر رہیں جن کا اسکور 94.37 فیصد تھا۔

ایک اور اداکارہ فریدہ پنٹو کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کا مجموعی اسکور 94.34 فیصد تھا۔

94.91 فیصد اسکور کے ساتھ اداکارہ ونیسا کیربی چوتھے جبکہ ایک اور اداکارہ جینا اورٹیگا 5 ویں نمبر (93.91 فیصد اسکور) پر رہیں۔
گلوکارہ اولیوا روڈریگو کے حصے میں چھٹا اور اداکارہ مارگوٹ روبی کے حصے میں 7 واں نمبر آیا۔

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے 8 ویں، چینی اداکارہ ٹانگ وی 9 ویں جبکہ گلوکارہ بیونسے 10 ویں خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔
گزشتہ سال اسی تحقیقی ٹیم نے دنیا کے 10 پرکشش ترین مردوں کا تعین کیا تھا اور اداکار Aaron Taylor-Johnson اس فہرست میں سرفہرست رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں