ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والاملزم حسن زاہد گرفتار
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم حسن زاہد گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون سامعہ حجاب کی درخواست پر ملزم حسن زاہد کے خلاف ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے ملزم نے خاتون کو ان کے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاتون نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی جان کو سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
خاتون نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان بھی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں