پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں کامیاب ہوگئی۔پی ایف ایف کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان ہے کیونکہ پی ایف ایف نے محسن گیلانی کی سربراہی میں لاہور میں نجی بینک میں نیا آفیشل کاؤنٹ کھلوا لیا ہے۔

مقامی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا اکاؤنٹ کھول دیا جس پر پی ایف ایف نے فیفا کو اکاؤنٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ بھجوا دی۔بینک اکاؤنٹ کھلنےکے بعد اب پی ایف ایف کو فیفا کی تمام فنڈنگ جلد مل جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے