آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
جہلم ویلی، چناری، ہٹیاں بالا، اٹھمقام، کنڈل شاہی، کیرن، شاردہ، کیل، گریس ویلی، وادی نیلم، وادی لیپہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر16 منٹ پر جبکہ دوسر اجھٹکا 6 بج کر23 منٹ پرمحسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.3اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکزبارہ مولا کے شمال میں تھا،اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے