بھارت کی فٹبال فیڈریشن بحران کا شکار، فیفا نے سخت وارننگ دے دی
فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو 30 اکتوبر تک نیا آئین نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے، بصورتِ دیگر بھارت کو عالمی فٹبال سے معطل کیا جا سکتا ہے۔
فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چوبے کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو حتمی شکل دینے میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش ہے اور اگر مقررہ مدت پوری نہ کی گئی تو معاملہ فیفا کے متعلقہ فورم کو بھیج دیا جائے گا۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو اسے فوری اور لازمی ہدایت سمجھنا ہوگا تاکہ اپنی رکنیت کے حقوق محفوظ رکھ سکے۔بھارت کا آئین 2017 سے بھارتی سپریم کورٹ میں التوا کا شکار ہے، لہذا معطلی کی صورت میں بھارت کی قومی ٹیمیں اور کلبز تمام بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں