جعفر ایکسپریس کی سروس بحال، کوئٹہ سے پشاور روانہ

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپر یس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے