جنرل باجوہ کس کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے؟ملک احمد خان کا بڑا دعویٰ
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مزید ایکسٹینشن کے خواہاں نہیں تھے، وہ پہلی ایکسٹینشن کو غلط اور دوسری کو جرم قرار دیتے تھے۔
نجی ٹیلی ویژن میں آج نشر ہونے والی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی اسپیکر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے دوبارہ ایکسٹینشن لینے سے واضح طور پر انکار کردیا تھا، ان کی نیت اگر خراب ہوتی تو ان کے پاس کئی آپشنز موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں