اپوزیشن سے اتحاد سینٹ الیکشن کی حد تک ہے ،سب عمران خان کے حکم پر ہو رہا ہے ، گنڈا پور

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناراض امیدواروں کیخلاف کارروائی کااعلان کردیا۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس نہ لینے پر ہمیں نقصان ہوا ہے، اپوزیشن کے ساتھ پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا، اب ہمیں 6 اور اپوزیشن کو 5 سیٹیں ملیں گی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک ہے، جو بھی ہورہا ہے وہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے احکامات پر ہو رہا ہے۔

سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سینیٹ میں خرید و فروخت کو ہارس نہیں ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، یہ ایک حقیر کام ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے