سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی ناراض رہنما
تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو شریک ہوئیں۔
پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان نے بتایا کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ کیا ہے، بات سینیٹ الیکشن سے بہت آگے نکل چکی ہے، ان سیاسی پارٹیوں سے اندرونی ساز باز کیا ہمارے لیڈرکا نظریہ ہوسکتا ہے؟
خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ میرا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار ہے، جھکنے سے انکار ہے، مصلحتوں سے انکار ہے، بھاڑ میں جائے سیاست اور نشستیں، ہم اصول پرکھڑے ہیں اور رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم نے شعر پڑھا کہ ‘ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے’۔
عرفان سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم لڑیں گے اور اس نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں