پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا کی وزیر نجکاری علیم خان سے ملاقات
پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پاکستان اور بیلا روس کے باہمی دیرینہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےبیلا روس کے سفیر سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی کاوشوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں روس، کاغستان اور ازبکستان ٹرانسپورٹ کے’’ جوائنٹ میمورنڈم ‘‘میں پاکستان کی شمولیت اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔
ملاقات میں پاکستان اور بیلا روس کے مابین مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارتی امور میں اضافہ ہو سکتا ہے، علیم خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں سے مشرقی یورپ تک شاہراہوں سے رسائی چاہتا ہے۔ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور سارے خطے کے لئے خوش آئند ہو گا۔
اس موقع پر بیلا روس کے سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے خوشوار تاثرا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام خوشگوار، لوگ ملنسار اور یہاں سبزیاں اور پھل شاندار ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں