مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے ترسیلات زر موصول

سٹیٹ بینک پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالر رہیں جو جون 2024 کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر رہیں اور مالی سال 2024 میں ترسیلات زر  30.3 ارب ڈالر تھیں جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو 823.2 ملین ڈالر رہیں۔اس کے علاوہ جون 2025 میں متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے، جون 2025 میں برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اوراسی ماہ امریکا سے 281.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے