سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
یورپی یونین کے اہم رکن سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستانی شہری اسلام آباد سے ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں