ایس سی او کانفرنس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔
ایس سی او اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد تمام ممالک کے سامنے پیش کردیے جب کہ انہوں نے جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کا بھی ذکر کیا۔
خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی لیکن ان کی درخواست چینی وزیر نے مسترد کردی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر تھا، دیگر ملکوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔کانفرنس کا اعلامیہ مشترکہ ہوتا ہے ، اگر کوئی رکن غیر حاضر ہو تو اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا، تنظیم کے 9 ملک مشترکہ اعلامیے پر متفق تھے مگر بھارت نے اس پر دستخط نہیں کیے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں