پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم بروز جمعہ27جون اوریوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا

کوئٹہ:پاکستان میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، ماہرینِ فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔اعلان کے مطابق پاکستان بھر میں یکم محرم الحرام جمعہ 27 جون 2025 کو ہوگا، جبکہ یومِ عاشورہ اتوار 6 جولائی 2025 کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اس مہینے کی دسویں تاریخ، یومِ عاشور، کو نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کو یاد کیا جاتا ہے۔

حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور مجالس و جلوسوں کے انتظامات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں تاکہ محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے