ایران جوہری بموں کیلئے مواد تیار کرلے گا، اپنے تحفظ کیلئے حملہ کیا: اسرائیلی مندوب
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کے لیے موادتیارکرلےگا۔اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا انتظارکیا اور ایران پر حملہ اپنے تحفظ کے لیے تن تنہا کیا۔
اقوام متحدہ میں چینی مندوب FU CONG نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل فوری طور پر ایران کےخلاف کارروائیاں بندکرے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے اسے روکا جائے، امن اورسفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں