پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔

وزیردفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھودینے کے سبب عہدے سے ہٹادیا۔ اپریل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیردفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگو ن  ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے۔

 دعوے میں مزید کہا گیا تھا کہ وزیردفاع نے ایسے افراد کو مشیر بنایا ہے جو ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔اس فیصلے  کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے اور لوگوں کو غیرمتوقع طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے