شمالی وزیرستان:فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے