بھارت۔ کے آرمی چیف کا انتہا پسند چہرہ۔۔۔۔!!!
بھارت کے انگریزی اخبار انڈیا ٹوڈے میں 9 مئی 2025کو راج گپتا نامی دانشور کا پاکستان کے آرمی چیف جناب جنرل عاصم منیر کے بارے میں ایک زہر آلود مضمون شائع ہوا جس کا عنوان تھا کہ پاکستان کے اسلام پسند آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطرناک دشمن کیوں ہیں؟؟؟یعنی بھارتی دانشور نے جنرل عاصم منیر کو اس لیے خطرناک دشمن ٹھہرایا کہ وہ اسلام پسند ہیں۔۔۔۔۔۔۔
گپتا نے جنرل عاصم منیر کو جہادی جنرل بھی قرار دیا کیونکہ انہوں نے کسی ایک تقریر میں جہاد کی بات کی تھی ۔۔۔اسی طرح نظریہ پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے بھی پاکستان کے موقف کا اعادہ کرنے پر بھارتی دانشور کے پیٹ میں مروڑ اٹھے۔۔۔۔۔گپتا نے یہ رونا بھی رویا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کی تاریخ کے طاقت ور ترین آرمی چیف ہیں۔۔۔۔
گپتا کے جنرل عاصم پر اعتراضات انتہائی سطحی تھے کہ کسی اسلامی ملک کی فوج کا سربراہ صاف ظاہر ہے مسلمان ہی ہوگا۔۔۔۔جب وہ مسلمان ہے تو قرآن کی بات بھی کرے گا۔۔۔جب قرآن کی بات کرے گا تو وہاں جہاد کی آیات بھی آئیں گی اور ان کا بھی تذکرہ ہوگا۔۔۔۔اسی طرح کسی بھی ملک کا آرمی چیف اپنے ملک کے نظریے کی بھی بات کرے گا۔۔۔۔اسی طرح ریاستی پالیسی بھی کہے گا۔۔۔۔۔۔پھر جنرل عاصم منیر کو اسلامسٹ اور جہادی جنرل کے طعنے کیوں؟؟؟
آج بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی جس پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہے۔۔۔بی بی سی کے مطابق جنرل دویدی نے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا گرو رام بھدراچاریہ سے وردی میں ملاقات کی ہے ۔۔۔ گرو رام بھدراچاریہ نے تصدیق کی کہ ان کی ایک تقریب میں انڈین فوج کے سربراہ آئے تھے اور ان سے بات چیت بھی ہوئی تھی۔۔۔
گرو نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے انہیں رام منتر کے ساتھ وہی دکشا دی جو ہنومان کو دی گئی تھی اور انہوں نے لنکا میں فتح حاصل کی۔ بھدر اچاریہ نے کہا کہ میں نے ان سے دکھشنا میں درخواست کی کہ مجھے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر واپس چاہیے۔۔۔ہندو مذہب میں گرو یا مرشد کو پیروکار کی جانب سے جو عطیہ، نذرانہ یا فیس دی جاتی ہے اسے ’گرو دکھشنا‘ کہتے ہیں۔۔۔۔
سوال یہ ہے کہ بھارت کے آرمی چیف کی باوردی آشرم حاضری اور اپنے گورو کے چرن چھونے کو کیا نام دیا جائے؟؟؟کیا انہیں بھی رام منتر یا ہنومان جنرل کہا جائے؟؟؟کیا یہ بھارتی آرمی چیف کا انتہا پسند چہرہ نہیں جو بے نقاب ہو گیا؟؟کیا کہتے ہیں راج گپتا بھارتی آرمی چیف کی اس انتہا پسندی کے بارے میں؟؟؟؟؟
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں