لندن:گھر میں آتش زدگی سے پاکستانی خاندان کے بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں واقع  ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کی 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، لندن پولیس نے  آگ سے جاں بحق4 افراد کے نام جاری کردئیے  ہیں۔

پولیس کے مطابق  آگ سے جاں بحق ہونے والوں میں  43 سال کی نصرت عثمان، 15 سال کی مریم میکائیل، 8 سال کا موسیٰ عثمان اور 4 سال کا رئیس عثمان شامل ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مقامی حکام کا بتانا ہے کہ  آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ  متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے