حماس کا قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسرائیل پر زور ڈالیں۔
حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصالحت کار ہمیں جو بائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصالحت کاروں کو چا ہیے کہوہ مذاکرات کے مزید ادوار پر زور دینے کے بجائے اسرائیل پر مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے زور ڈالیں، نئی تجاویز سے اسرائیل کو ہمارے لوگوں کے قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کے روز قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کیلئے دعوت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے