پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، اس حوالے سے تاریخ سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔
یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے اسمگلنگ روکی تو 211 ملین ڈالر کی چینی برآمد کی، وزیراعظم
یاد رہے کہ عالمی میڈیا میں بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں