ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات پنجاب عادل نواز خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات پنجاب عادل نواز خان کو ڈاکٹریٹ کی سند عطا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات پنجاب عادل نواز نے انٹرنیشنل ریلشنز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ،جس کا پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
انہوں نے ایران ، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر اپنا تھیسز مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز
عادل نواز خان نے ڈاکٹر مبین عدنان ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس کی زیر نگرانی تحقیقی کام مکمل کیا۔انہوں نے تھیسز میں ایران، پاکستان اور پاکستان ،سعودی عرب تعلقات کا 2019-2008 دورانیے کا احاطہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں