باجوں کی فروخت پر پابندی،سٹالز سےقبضے میں لینےکا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں لگنے والے اسٹالر پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔ مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے