ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق طلباء اور اساتذہ کرام نے کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے درس و تدریس کے نظام کو سراہا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایک اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے جدید درس و تدریس کے نظام سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک کے طلباء کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنا ایک انتہائی قابلِ فخر بات ہے۔

نشست کے اختتام پر طلباء اور اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح سے مدلل جوابات دیئے اس سے ان کے شکوک و شبہات دور ہوئے ہیں۔

طلبہ اور اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ دور حاضر میں ملک کو درپیش مس انفارمیشن کے چیلنجز سے عوام کی آگاہی کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے ۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے