آسان کاروبار :پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء ، شرائط جانیں 

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48 ارب روپے سے زائد مختص ہیں۔

آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، سکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔ اس سکیم میں 25 سے 55 سال تک کے مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر، سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کا پاکستان سے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار

قرض لینے کیلئے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری ہے، سکیم کیلئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ تک بلاسود قرض دیئے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی، کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی، کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرے گا، اس پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے