وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حکم پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت شدید موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے ضلعی افسران کا اجلاس

وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں بالائی نیلم کے شدید موسمی حالات کے دوران عوام کو صحت،سفری و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے تحصیل ہیڈکوارٹرز شاردہ میں ضلعی/ تحصیل آفیسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈی آئی جی مظفرآباد محمد یاسین قریشی، ناظم اعلی جنگلات ملک اسد،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر انور بٹ، اے سی ہائے وےبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے مہتمم شاہرات سہیل قریشی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابراراحمد میر، ایم ایس ٹی ایچ کیو کیل ڈاکٹر محمد اشرف سے شدید موسمی حالات کے دوران عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل، مسائل اور حل کیلئے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر راجہ زاہد خان کا بھارتی فورسز پر کیمیائی، ریڈیائی شعاعوں اور نیورو ٹاکسنز کے تجربات کا الزام، عالمی برادری سے تحقیقات کا مطالبہ

اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ آفیسران مشکل ترین حالات میں عوام کے مسائل کے حل اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیک نیتی اور لگن سے کام کریں۔ شدید موسمی حالات کے دوران بالائی نیلم کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بی ایچ یو سرگن، جانوئی اور ہلمت کے استعداد کار کو بڑھائیں گے اور ان مراکز میں شدید موسمی حالات کے دوران رضاکار ڈاکٹرز کو ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے پہنچائیں گے۔

ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے گریس ویلی میں فور بائے فور ایمبولینس مرمت کر کے فوری طور پر فراہم کریں گے۔ شونٹھر ویلی اور گریس ویلی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر خواتین کو نارمل روٹین چیک اپ کی ترغیب کیلئے محکمہ صحت دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر عوام کو آگاہی فراہم کرے تاکہ کسی بھی بیماری کی بروقت تشخیص ہو اور اسکا علاج ممکن ہو سکے۔ سرگن اور شونٹھر کے رسل و رسائل کے ذرائع بحال رکھنے کیلئے محکمہ شاہرات ہمہ وقت اپنے آپ کو تیار رکھے اور کورے والے مقامات پر سائن بورڈ کی تنصیب عمل میں لائی جائےتاکہ سیاح شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نےشدید موسمی حالات کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ناظم اعلی جنگلات ملک اسد کا رضاکارانہ طور پر محکمہ جنگلات کے عملے کو وقف کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ جات کے سربراہان کے ساتھ ملکر سب ڈویژن شاردہ میں ملازمین کا ریسورس پول قائم کرنے کی ہدایت کی تا کہ ہنگامی صورتحال کے دوران محکمہ شاہرات کے عملے کے ساتھ مل کر شاہراہ نیلم کو بحال رکھا جا سکے۔ سب ڈویژن شاردہ میں کام کرنے والے ملازمین بالخصوص محکمہ صحت محکمہ شاہرات کی حوصلہ افزائی کیلئے شدید موسمی حالات کے دوران انکو ہارڈ ایریا الاونس دلانے کیلئے سفارش کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے سب ڈویژن شاردہ کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شدید ترین موسمی حالات کے باوجود بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔کیل سے تاوبٹ 40 کلو میٹر موسمی اور جغرافیائی اعتبار سے مشکل ترین علاقہ ہے اس کے باوجود سڑک کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ شاہرات بہترین کام کر رہا ہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جنوری کے مہینے میں شاہراہ نیلم جانوئی تک بحال کی گئی۔ شدید سردی کی وجہ سے پڑنے والے کہر سے ہیوی مشینری کو شاہراہ نیلم کو بحال رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کام کر رہا ہے۔ ملین سمائل فاونڈیشن کے تعاون سے ٹراما سنٹر بھی کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایچ یو ہلمت کا افتتاح کیا جس میں پاک آرمی اور صحت کے اشتراک سے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات پیش آتے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن محمد یاسین قریشی نے کہا کہ شدید ترین حالات میں خدمات جہاد کے برابر ہے۔ نیک نیتی اور لگن سے عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ نیلم میں ناگہانی آفات اور حادثات کی شرح نسبتا زیادہ ہے۔ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پیش بندی کی ضرورت ہے۔ سیاحوں اور شہریوں کی آگاہی کیلئے محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی درخواست پر ناظم اعلی جنگلات ملک اسد نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محہ جنگلات کا عملے کی رضاکارانہ سروسز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ صحت عامہ ڈاکٹر انور بٹ نے کہا کہ صحت پیکج پر عملدرآمد سے گریس ویلی میں ڈاکٹرز کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ گریس ویلی کیلئے فوری طور پر فور بائے فور ایمبولینس فراہم کریں گے۔ پی خواجہ محمد صدیق نےحادثات کی روک تھام کیلئے ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر نوسدہ کو فعال کرنے اور زیادہ کورا پڑنے والے مقامات پر سائن بورڈ تنصیب کرنے کی تجویز دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے