ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی

نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے