چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دیدیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی آرڈیننس سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا،چیف جسٹس کے لکھے خط کے مندرجات سامنے نہیں آ سکے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیاتھا،جسٹس منصور علی شاہ نے خط لکھ کر صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کااظہار کیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس منیب اختر کے ججز کمیٹی سے اخراج پر بھی سوال اٹھایا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں