دبئی کے امارات ٹاورز کے درمیان 700 فٹ بلند رسی پر چلنے کا انوکھا کارنامہ
ایسٹونیا کے اسلیک لائن چیمپیئن یان روس نے دبئی میں ورلڈ فرسٹ ہائی لائن واک مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 328 فٹ لمبی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کیا جو زمین سے 700 فٹ کی بلندی پر معلق تھی۔
یہ کارنامہ دبئی میں منعقد ہونے والے 1 بلین فالوورز سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کے موقع پر پیش کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 15,000 مشہور انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئیٹرز شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:میچ جیتنے کیلیے بڑے نام نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم
یان روس نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج تکنیکی نوعیت کا تھا۔ سیٹ اپ کا عمل مشکل تھا کیونکہ اگرچہ امارات ٹاورز کی دونوں عمارتیں ڈیزائن کے لحاظ سے ایک جیسی لگتی ہیں، لیکن ان کی اونچائی مختلف ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں