چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی :وزیراعظم آزادکشمیر اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات
آج وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے درمیان آئین کے آرٹیکل 50 سب آرٹیکل 4 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس آئینی تقرری کو غیر متنازعہ بنانے کے لیے مشاورت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے عمل کو تمام جماعتوں کے لیے قابل قبول اور شفاف بنانا ہے تاکہ انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا تنازعہ پیدا نہ ہو۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں