کرم: راستوں کی بندش، پیٹرول کی عدم دستیابی، عوام پیدل سفر کرنے پر مجبور
ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں ۔
کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفربھی پیدل طے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : منڈی بہاءالدین: مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں