پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر آ چکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول نہ کیا تو 2080 تک درجہ حرارت میں 4 ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زیر زمین اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ 2030 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی فنانسنگ کیلئے پانڈا بانڈز اور گرین بانڈز کا اجرا نیشنل کلائمیٹ فنانس سٹریٹیجی میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جاری کردہ دستاویز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے شروع کئے جائیں گے، نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی دھوئیں کو 81 فیصد کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
پلاننگ کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی کم صلاحیت، ناقص ایریگیشن سسٹم جیسے مسائل کو حل کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث متعدد فصلوں کی پیداواری گروتھ تاحال بہتر نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں