برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاہین آفریدی کے نام کی کٹ جاری کر دی

پاکستان کے لئے بڑا اعزاز  معروف برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی کے نام کی کٹ جاری کر دی

پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے  برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ کیا جہاں شاہین شاہ آفریدی کے نام، نمبر 10  کی خصوصی کٹ جاری کی گئی۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے پاکستانی ہیں جن کے نام کی کٹ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جاری کی ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے شاہین شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

فٹبال کلب کے  عہدےداروں نے کہا کہ  شاہین شاہ کے نام کی کٹ جاری کرنے سے برطانیہ میں موجود پاکستانی نوجوان کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ بال کی جانب سے بھی راغب ہوں گے۔

شاہین آفریدی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا خاص شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ شاہین شاہ نے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراونڈ کا دورہ بھی کیا۔ شاہین شاہ آفریدی  مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ کلب کی جانب سے اپنے نام کی کٹ جاری کرنے کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پاکستان سے برطانیہ آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے