حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی تردید کردی

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں بیٹ رپورٹرز کے ساتھ ملاقات اور گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک پر مزاکرات جاری ہیں، ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جاری ہیں تاہم ابھی کوئی بھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک پرسعودی عرب کے ساتھ ڈیل جلد فائنل کر لی جائے گی اور یہ 2025 کے اوائل میں ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منصوبہ، سعودی عرب 540 ملین ڈالرز میں 15 فیصد شیئرز خریدے گا

مصدق ملک نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبر بھی درست نہیں تاہم اس ڈیل کو دیکھنے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے