صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد ہوگئے۔

دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنیوالے اوپنر صائم ایوب کو عمدہ بلےبازی اور محض 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

علاوہ ازیں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سال 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے