مری کو برف کی سفید چادر نے لپیٹ لیا ، بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد
ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
برفباری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے کے بعد ویک اینڈ پر سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ اور فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ادھر وادی نیلم میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی جبکہ وادی گریس اور شونٹھر سمیت بالائی علاقوں میں دریا، ندی نالے اور چشمے جم گئے۔
مزید برآں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی ہے جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں