پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم نے نہ صرف تیسرا ون ڈے میچ جیتا بلکہ سیریز میں کلین سویپ بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : چیمئنز ٹرافی کا پاک بھارت مقابلہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 309 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 310 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 101، بابراعظم نے 52، محمد رضوان نے 53 اور سلمان آغا نے 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 271 رنز پر آؤٹ کر دیا، پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 4، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، محمد حسنین اور صائمہ ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے