چیمئنز ٹرافی کا پاک بھارت مقابلہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کر لیا ہے، جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے کہا کہ بورڈ نے اس فیصلے سے متعلق باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، چیمپینز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان ملک پاکستان نے کیا تھا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کا شرمناک ریکارڈ عبداللہ شفیق کے نام

شیخ النہیان جو کہ پاکستان میں موجود ہیں، یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، اور ان کی اہمیت اس فیصلے میں خاص تھی۔ اس فیصلے کے بعد اب انڈیا اور پاکستان کے میچز یو اے ای میں منعقد ہوں گے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے