وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

چوہدری انوارالحق نے سیکیورٹی فورسز کو 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سر بکف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی شفق محمد کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن بننے پر مبارکباد

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے